لاہور( این این آئی)فلمسٹار ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ ہم عمر شریف کی جان نہیں بچا سکے ،امریکہ میں عمر شریف کے علاج معالجے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی تھیں لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہیں دی اور وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفر کے دوران ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ایک انٹر ویو میں جب عمر شریف کے امریکہ میں علاج کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تو وہاں ہم نے اپنے طور پر ہر طرح کی کاوشیں کیں اور انتظامات مکمل کئے ۔ مجھے اس بات کا افسوس رہے گا کہ ہم عمر شریف کی جان نہیں بچا سکے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری وجہ شہرت ریما کا شوہر ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک ہارٹ سپیشلسٹ کے طور پر ہے ،میں امریکہ میں ہارٹ کا ڈاکٹر ہوں ،پاکستان میں بھی آتا جاتا رہتا ہوں اور یہاں پر سر جری کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اوپن ہارٹ سرجری کی جاتی تھی لیکن اب جدید ٹیکنالوجی آ گئی اور یہ مریض کو کٹ لگائے بغیر بھی ہو سکتی ہے تاہم یہ علاج بہت مہنگا ہے ۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...