کراچی (این این آئی)ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل گانے سے مایوس شائقین نے علی ظفر نے نیا گانا بنانے کی فرمائش کردی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ”دل جشن بولے” کے عنوان سے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل گانا جاری کیا تھا جو شائقین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مداح نے علی ظفر سے فرمائش کی کہ ‘ہمیں آپ کی آواز میں گانے کی ضرورت ہے، جس پر علی ظفر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں لیکن میرا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے”۔علی ظفر نے کہا کہ ”ان کو اسپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پرفیشنل افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ کارپوریٹ کلچر کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں جن پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر مزہ نہیں آیا تو بھائی حاضر ہے”۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...