میکسیکو(این این آئی)میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے پر ایک ہالی وڈ فلم سے نکال دیا گیا۔اداکارہ کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینیوں کے حق میں کئی سوشل میڈیا پوسٹس کی گئی تھیں۔ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی صفائی کر رہا ہے۔اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد انہیں ہالی وڈ فلم اسکریم 7 سے نکال دیا گیا ہے۔پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے انہیں فلم سے نکالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔فلم سے نکالے جانے پر اداکارہ کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔مگر گزشتہ دنوں انسٹا گرام اسٹوری میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ انہیں فلم سے نکالا جا سکتا ہے۔میلیسا بریرا اس سے قبل اسکریم فلم سیریز کی 2 فلموں میں کام کر چکی ہیں۔اس سیریز کی آخری فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور 7 ویں حصے پر کام جاری ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...