کوپن ہیگن (این این آئی)ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مارگریتھ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ملکہ مارگریتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔اقتدار چھوڑنے کا یہ فیصلہ 2023 کے اوائل میں کمر کی ہونے والی سرجری کے بعد کرلیا تھا۔خطاب کے دوران ملکہ مارگریتھ نے کئی سالوں سے ان کی حمایت کرنے کے لیے ڈنمارک کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ 83 سال کی ملکہ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ کی واحد ملکہ ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...