کھانے کی میز کے آداب مس یونیورس بننے کے بعد سیکھے، سشمیتا سین

0
96

ممبئی (این این آئی)سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے کھانے کی میز کے آداب سے متعلق اپنی زندگی کا ایک قصہ شیئر کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1994ء میں صرف 18 برس کی عمر میں مس یونیورس بننے والی سشمیتا سین نے 29 برس پرانہ قصہ شیئر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں مس یونیورس بننے کے بعد کھانے کی ٹیبل کے آداب سیکھیاور طے کیا کہ ‘تقریب میں گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کر جائو۔اپنے تازہ انٹرویو میں سشمیتا سین نے کہا کہ مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میں نے ایک بہت بڑے ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اْس وقت مجھے بہت بھوک لگی ہوئی تھی۔تقریباً 29 برس پرانے واقعے کی یاد تازہ کرتے ہوئے سابقہ مس یونیورس نے کہا کہ اس وقت تک میں کھانے کی میز کے آداب سے ناواقف تھی اور مجھے میکسیکو میں ایک آفیشل ڈنر کی صدارت کرنی تھی۔48 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میں اْس وقت 18 برس کی تھی، بمشکل ہی انگریز بولتی تھی، تقریب میں میرے برابر میری ٹریول منیجر بیٹھی تھی اور اْس سے آگے سب مرد تھے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے ٹریول منیجر سے کہا کہ مجھے بہت زور کی بھوک لگی ہے، اس پر مجھے بتایا گیا کہ آپ مہمان خصوصی ہیں تو آپ کو شروع کردینا چاہیے۔سشمیتا سین نے مزید کہا کہ اس دعوت میں منیجر نے میری بڑی مدد کی، لیکن اْس روز جو میں نے محسوس کیا وہ دوبارہ نہیں کرنا چاہتی، اس دن سیکھا کہ کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے گھر سے پیٹ بھر کر کھانا کھاکر جائو تاکہ وہاں بھوک نہ لگے۔