ممبئی (این این آئی)گھر کے باہر ملنے کیلیے آنے والے مداحوں کو دیکھ کر بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے۔ بھارت میں سیلبریٹریز کو دیکھنے کیلئے پرستار انکے گھر کے باہر جمع ہوتے ہیں اور نامور شخصیات اپنے مداحوں کے سامنے آتی ہیں اور ہاتھ ہلا کر انہیں جواب بھی دیتی ہیں۔ ایسے ہی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح انہیں دیکھنے کیلیے ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود انکے گھر کے باہر جمع ہوئے۔اس حوالے سے خود امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مداحوں کے سامنے ہاتھ ہلاتے ہوئے اور مداحوں کیلیے آٹو گراف لکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ویڈیو میں امیتابھ بچن کو آبدیدہ ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے تحریر کیا ”یہ نہیں ہے تو کچھ نہیں ہے”۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...