مدینہ منورہ میں عازمین حج کے لیے مفت ڈائیلاسز کلینک قائم

0
76

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ کے محکمہ صحت نے گردوں کے عارضے میں مبتلا عازمین حج کے لیے ڈائیلاسز کلینک قائم کر دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ڈائیلاسز کلینک کنگ فہد ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 22 افراد کو طبی خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں۔محکمہ صحت نے کہا کہ اب تک کلینک سے 106 عازمین حج نے استفادہ کیا ہے۔ محکمے نے بتایا کہ گردوں کے مریض عازمین حج کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حج مشن کے ذریعہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔