لاہور(این این آئی)اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ جن افراد کی شادیاں نہیں چل پا رہی ہوتیں، بعد میں پتا چلتا ہے کہ ان کی شادیاں اس لیے نہیں چل پا رہی تھیں کیوں کہ وہ کہیں اور بھی چل رہے تھے۔اداکارہ جویریہ اور ان کے شوہر اداکار سعود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کھل کر اپنی کامیاب ازدواجی زندگی سمیت حالیہ دور میں طلاقوں کی بڑھتی شرح پر بھی بات کی۔ان کے شو کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ جویریہ سعود کو طلاقوں کی بڑھتی شرح پر مزاحیہ انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جویریہ سعود کی جانب سے طلاقیں ہونے کی بات مزاحیہ انداز میں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔اسی کلپ میں اداکار سعود کا کہنا تھا کہ ماضی میں بزرگ کہتے تھے کہ شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہونی چاہیے، انہیں زیادہ ملنا بھی نہیں چاہیے۔ان کے مطابق بزرگ یہ بات اس لیے کہتے تھے کہ اگر لڑکے اور لڑکی کو پہلے سے ہی خود سے متعلق ہر چیز کا علم ہوگا تو ان میں حسد ہو سکتا ہے۔انہوں نے مثال دی کہ جیسے انہیں اور ان کی اہلیہ کو شادی سے قبل ایک دوسرے سے متعلق بہت ساری چیزوں کا علم نہیں تھا، وہ کبھی نہیں ملے تھے اور اسی وجہ سے ان کی شادی کامیاب ہوئی۔اسی وائرل ویڈیو میں میزبان نے مدیحہ نقوی نے سوال کیا کہ آج کل تو ایک مہینہ بھی بعض شادیاں نہیں چل پاتیں، اس پر جویریہ نے ہسنتے ہوئے کہا کہ شادیاں چل نہیں پا رہیں اور بعد میں قریبی دوستوں سے شادیاں بھی کی جا رہی ہیں۔جویریہ سعود نے کسی کا نام لیے بغیر ہنستے ہوئے کہا کہ ایک تو شادیاں چل نہیں پا رہیں اور دوسری جانب ان ہی لوگوں کی دوسری شادیاں قریبی دوستوں سے بھی ہو رہی ہیں۔انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ جن کی شادیاں ہیں چل پا رہیں، بعد میں پتا چل جاتا ہے کہ وہ اس لیے نہیں چل پا رہی تھیں کہ وہ کہیں اور بھی چل رہے تھے۔جویریہ سعود کی بات پر میزبان بھی ہنس پڑیں جب کہ ان کے شوہر بھی مسکراتے رہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...