لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق اپنے ارادے ظاہر کر دیئے۔حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہانیہ نے بتایا کہ گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان میری پسندیدہ جوڑی ہے۔ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہی ہیں یا پھر وہ محبت کیلئے کسی شخص کو تلاش کر رہی ہیں؟جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میں بالکل تنہا زندگی گزار رہی ہوں اور فی الحال کسی کو تلاش نہیں کر رہی، صرف اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کی خواہاں ہوں اور ابھی میرا فوکس صرف کیریئر پر ہے۔شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ “میرے خیال میں شادی ایک بہترین عمل ہے مگر فی الحال میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...