کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے 21دسمبر کواپنی 36ویں سالگرہ منائی اور اِس ضمن میں گزشتہ رات 12بجتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ‘ہیپی برتھ ڈے ماہرہ خان’ ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا۔ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے مداح اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے محمد وحید نامی صارف نے لکھا کہ ‘پاکستان کی سْپر اسٹار اور فخر کو سالگرہ مبارک ہو،آپ ہمیشہ روشن رہیں، آپ کو بہت ساری کامیابیاں ملیں اور نیا سال آپ کے لیے خوش آئند ثابت ہو۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘میری پسندیدہ سْپر اسٹار اور ہمارے ستارہ کو سالگرہ مبارک ہو، آپ ہمیشہ محبت، حقیقی ہنسی اور خوشیوں سے گِھری رہیں۔دل والے خان نامی صارف نے فلم ‘رئیس’ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘رئیس کی آسیہ آپ کو جنم دن مبارک ہو۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ‘بول’ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...