فواد خان کیساتھ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے’کومل رضوی

0
236

لاہور( این این آئی) اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ فواد خان کے ساتھ کسی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کروں ، گلوکاری میری پہلی ترجیح ہے اور اس میں نام کمانے کے لئے بڑی محنت کر رہی ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ گو کہ میری پہچان اداکاری سے ہوئی اورمیری پہلی ڈرامہ سیریل ” ہوائیں ” تھی جو پی ٹی وی کراچی سنٹر سے آ ن ائیر ہوئی ۔مجھے طلعت حسین، غزالہ کیفی،ہمانواب اورقیصرنظامانی جیسے سینئرز کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوںنے کہا کہ مجھے میزبانی کا بھی شوق ہے لیکن میری ترجیح اب گلوکاری کی ہے۔کومل رضوی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں فواد خان کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں ہیروئن کا کردار اداکروں ۔