اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو متحرک ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے اہم ٹاسک بھی سونپا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے کارنامے عوام کو بتائیں، پیپلزپارٹی نے 12 سال میں سندھ میں کیا کیا عوام کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اور عوامی مسائل اجاگر کریں جب کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔