اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد تجویز سے وزیراعظم ہاؤس میں بھونچال آگیا ہے۔ اپنے بیان میں نیرحسین بخاری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تجویز کے بعد وزیراعظم کو پارٹی ارکان اور اتحادیوں کی یاد آگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ ہائوس آکر پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرنا ثابت کرتا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری جماعت کے اندر سے خلفشار عیاں ہو رہا ہے،صدر آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا ، یہ خود اپنے وزن سے گریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی ”اپنوں” کا اعتماد کھو رہے ہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نکالے جانے سے بہتر ہے کہ عمران خان خود مستعفی ہو جائیں ۔انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ سستی کرنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ادبوں روپے کی پیشکش سیاسی رشوت کے مترادف ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...