اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستانیوں کے کویت ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ویزا کے حوالے سے حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا گیا ،کویتی امیر کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو کویت کے دورے کی دعوت دی ۔ کویتی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے۔عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے۔کویتی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ ہاکستان اور کویت کے سیکورٹی کے چیلجز مشترکہ ہیں۔نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں ان چیلنجر سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں اورکء نسلوں پر مشتمل ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے،کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوںنین کہاکہ بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کا دورہ کر چکا ہوں۔کویتی نائب وزیر خارجہ نے کویت وفد کی عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا،نائب وزیر خارجہ نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...