عمران خان کا کرپشن ختم کرنے کا دعوے چھوٹ پر مبنی تھا، شیری رحمان

0
442

اسلام آباد (این این آئی پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا کرپشن ختم کرنے کا دعوے چھوٹ پر مبنی تھا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس حکومت میں کرپشن کم نہیں مزید بڑھ رہی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق عالمی فہرست حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرپشن 2019 کے مقابلے میں 2020 میں بڑھی ہے، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے والے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا جواب دیں،اس حکومت میں پاکستان کرپشن فہرست میں 7 نمبر اوپر گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار کی عجب کرپشن کی غضب کہانی اب دنیا دیکھ رہی، نیب اور حکومت کی سیاسی مخالفین پر توجہ ہے کرپشن پر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں بیٹھا مافیہ کرپشن میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔