لاہور(ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اپنے دفتر کا غیر قانونی اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کا نوٹس بھجوایا،یہ وہی الزامات ہیں جن کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز دوران قید پہلے ہی جواب دے چکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے بعد عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے ۔عوام دشمن بجٹ کی وجہ سے عوام کی چیخوں کی آواز بند کرنے کے لئے سوچی سمجھی سازش کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی بلایا گیا ہے ۔”عوام کی جیب خالی ہے، اس لئے یہ بجٹ جعلی ہے” کا سچ بولنے پر شہباز شریف کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے ۔بجٹ میں 383 ارب کے ٹیکس لگانے، مہنگائی کا ایک نیا سونامی لانے سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز شریف کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کا پست ذہن خواتین اور معصوم بچوں کے قاتلوں اور مجرموں کی وکالت کرتا ہے ۔عمران صاحب کا ذہن سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...