دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوا،اقوام متحدہ

0
324

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس کے آغاز پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں ایک خصوصی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ میں کہاگیاکہ چین، روس، بیلاروس، ایتھوپیا اور میانمار میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ برسوں کے دوران دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔ رپورٹ میں انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔