انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ان کی حالیہ ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین مختلف سیاسی اور علاقائی امور پر اختلافات کے باوجود ترک رہنما نے ملاقات کے بعد باہمی تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے گزشتہ ہفتے برسلز میں نیٹو سربراہی کانفرنس کے دوران ملاقات کی تھی۔ تاہم مبصرین کے مطابق ایردوآن کے مثبت تبصروں کے باوجود دونوں ممالک کے مابین مختلف سیاسی اور علاقائی امور پر گہرے اختلافات اب بھی موجود ہیں۔