لاہور( این این آئی)سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ میراسلطان راہی مرحوم کے ساتھ انتہائی محبت اوراحترام کارشتہ تھا،میں انہیں احترام کی وجہ سے آغا جی کہہ کرمخاطب کرتاتھا۔ایک انٹرویو میںمصطفی قریشی نے کہاکہ سلطان راہی فلموں انتہائی بلندآوازمیں بولتے تھے اس لئے میںنے دھیمی آواز میں اور ٹھہرٹھہرکربولنے کااندازاپنایا جسے پسند کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ سلطان راہی مرحوم فلم انڈسٹری کے ماتھے کا جھومر تھا ،وہ انسان کی صورت میںبھی ہیرا تھا۔ انہوںنے کہا کہ میں نے سلطان راہی مرحوم کے ساتھ لا تعدادفلموںمیںکام کیا اور ہم دونوں ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے تھے،وہ ایسا فنکار اورانسان تھاکہ ہرشخص کادل چاہتا تھاکہ اس کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے ۔