اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ آفت زدہ علاقے میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے