لندن(این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ امید ہے پاکستان کی عوام (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کو دیکھ کر بہتر فیصلہ کرے گی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہ عدالت کا حکم تھا کہ الیکشن کروائے جائیں، اس میں لازم سی بات ہے کہ ایک جماعت کو فتح ہوگی تو دوسری کو شکست، جو جیت جائے گی وہ حکومت بنائے گی اور جو ہارے گی وہ اپوزیشن میں بیٹھے گی اس میں احتجاج کی کیا بات ہے۔نواز شریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں رات کو لندن پہنچا ہوں اور پاکستان واپسی نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے لیکن آج ہم سب پاکستان میں میاں نواز شریف کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور ہم نے نواز شریف کو یہی مشورہ دیا ہے کہ علاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ ایک بہتر فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے گی، عمران خان نے ایک جھوٹی کہانی بنائی اور دوسری جانب جو چار سال عمران خان نے پنجاب اور پاکستان کی معیشت کے ساتھ وہ سارا پاکستان جانتا ہے تو ہمیں امید ہے پاکستان کی عوام (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست کو دیکھ کر بہتر فیصلہ کرے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی جو فیصلے لیتے ہیں ان کو پارٹی کابینہ اور نواز شریف سب کی تائید حاصل ہوتی ہے، یہ فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں، یہ فیصلے 4 ، 6 مہینے پہلے ہونے چاہیے تھے لیکن عمران خان نے ملکی مفاد سے زیادہ ذاتی مفاد کو اہمیت دی ہماری یہ سیاست نہیں ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...