اگر عزم پختہ اورمنزل پانے کی جستجو ہو تو آپ ضرور اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں’ریشم

0
198

لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اگر عزم پختہ ہو اور منزل پانے کی جستجو ہو تو آپ ضرور اپنے ارادوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں، بات صرف نیت کی ہے ، اگر آپ کسی کام کا ارادہ کر لیں تو آپ اس کو ضرور کر سکتے ہیں، ضروری نہیں کہ صرف فلموں میں کام کرنے سے کسی اداکارہ کی مصروفیات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جن چیزوں کی تمنا کی میری نیت کی بدولت خدا نے مجھے وہ ضرور عطا کیں۔ میں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے اور ان میں سے اکثریت نے کامیابیاں سمیٹیں، اسی طرح ڈراموں میں بھی کام کیا اور ماڈلنگ میں بھی نام کما چکی ہوں اس لئے اب میری کوئی خواہش نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بڑا بول نہیں بولتی لیکن خدا کی ذات کا کرم ہے کہ میں نے کبھی کام کے حصول کیلئے سفارش نہیں کرائی بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر سینکڑوں پراجیکٹ حاصل کئے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔