فلم انڈسٹری سے جڑا ہوا ہر شخص اس کی بحالی اور عروج کیلئے دعا گو رہتا ہے ‘ ریما

0
217

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار ہ ریما نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے جڑا ہوا ہر شخص اس کی بحالی اور عروج کیلئے دعا گو رہتا ہے ، ایک فلم کے پراجیکٹ سے سینکڑوں لوگوں کوروزگار کے مواقع میسر آتے ہیں اس لئے اس کی مکمل بحالی نا گزیر ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم سے متفقہ اور جامع پالیسی مرتب کی جائے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بڑا پوٹینشل ہے جس سے استفادہ کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔فلموں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ سرمایہ کاری ہے جس کیلئے میری تجویز ہے کسی ایک سرمایہ کار کی بجائے مشترکہ سرمایہ کار ی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی خدا کی ذات سے یہی دعا کرتی ہوں کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے ۔