بہت میچور ہو گئی ہوں، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے ‘صبا قمر

0
204

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے ضدی بچہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ میں جو بھی ضد کرتی ہوں اسے ہر صورت پورا کر کے دم لیتی ہوں ، انسان کو اپنی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے لیکن میں ہرگز تکبر نہیں کرتی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ چند سال پہلے والی اور آج کی صبا قمر میں بہت فرق ہے ، آج میں بہت میچور ہو گئی ہوں اوراپنے فیصلے لینے میں جلد بازی سے کام نہیں لیتی ۔ میرے خیال میں انسان کو غلطیاںکرتے رہنا چاہیے کیونکہ انسان ان غلطیوں سے سیکھتا ہے اور میں بھی اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اس مقام پر پہنچی ہوں۔ صبا قمر نے کہا کہ مجھے کس وقت میں کیا قدم اٹھانا ہے کس پراجیکٹ کی حامی بھرنی ہے یا نہیں اس کے بارے میں سوجھ بوجھ رکھتی ہوں اور اسے تکبر نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ہر کسی کو اپنی کامیابی کیلئے درست فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔