اداکار ہمایوں سعید کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

0
203

لاہور( این این آئی)پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید باضابطہ طور پر ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو ”جیسے انتہائی مقبول ڈرامے کے اداکارنے اس پلیٹ فارم پر تصدیق شدہ اکائونٹ کے ذریعے شمولیت اختیار کی ہے جس کے بعد ان کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50,000سے زائد ہوگئی ہے۔اداکار نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے۔میں نے ٹک ٹاک پر تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں۔