سعودی گلوکارہ انگریزی گانوں میں شہرت حاصل کر نے لگی

0
366

ریاض (این این آئی)سعودی گلوکارہ نوحہ السہیمی بہت سے نوجوان گلوکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2020 میں یہاں ایک میوزک کمیشن کے قیام کی بدولت فن گلوکاری کی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔ 17 سالہ گلوکارہ نوحہ سوشل میڈیا پر اپنا تیار کردہ پہلا انگریزی گانا 15 سال کی عمر میں آن ائیر کرنے میں کامیاب ہو ئیں۔نوحہ کے گانوں کی خاص بات جو انہیں نمایاں کرتی ہے وہ پرسوز آواز ہے جس کا تجربہ کرنے پر انہیں نوجوانوں کے گروپ میں بھرپور طور پر سراہا گیا۔حال ہی میں انہوں نے اپنے نئے لانچ کئے گئے گانے کے بول میں اپنی اندرونی کیفیت کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا گانا ہے جو میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے ، اس کے بول مجھے اس وقت کی یاد دلاتے ہیں جب میں14 برس کی تھی اور میری اندرونی کیفیت کچھ عجیب تھی اور میں الجھن کا شکار تھی۔ان کا یہ گانا یوٹیوب، ایپل میوزک اور سپوٹیفی پر چلایا گیا جو بہت مشہور ہوا، اس کے بعد امریکی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب کے علاوہ کئی دیگر تقریبات میں انہوں نے یہ گانا گایا۔انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن میں قائم سعودی سفارت خانے میں2019 میں قومی دن کے حوالے سے ہونے والی تقریب مجھے آج بھی یاد ہے۔گلوکارہ نے بتایا کہ میں انگریزی گانوں کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ میری فیملی کا رحجان بھی اس جانب ہے۔