امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آ گیا

0
163

ممبئی (این این آئی)بالی سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آ گیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے ابھی ابھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ پازیٹو آیا ہے۔امیتابھ بچن نے ایسے تمام افراد جو ان کے ارد گرد رہے ہیں، ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنا چیک اپ اور ٹیسٹ کروائیں۔دریں اثنا سوشل میڈیا پر ان کا ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی فوری صحت یابی کی دعا کی اور ان سے اپنا بھرپور خیال رکھنے کو کہا۔