کراچی (این این آئی)جنوری میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)دگنا اضافے کے بعد 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئی جو گزشتہ برس اسی مہینے میں 11 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایف ڈی آئی میں بہتری چین اور جاپان کی جانب سے ڈالر کی آمد کی وجہ سے آئی۔مستقل سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کے سبب رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے میں ایف ڈی آئی کی آمد 44.2 فیصد کمی کے بعد 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔جنوری میں ایف ڈی آئی کی آمد حوصلہ افزا ہے کیونکہ دسمبر 2022 میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا خالص انخلا ایک کروڑ 70 لاکھ روپے رہا تھا۔ایف ڈی آئی کی مد میں چین کی جانب سے 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور جاپان سے 5 کروڑ 97 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے، جو جنوری کی کل ایف ڈی آئی کا 57 فیصد بنتا ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے کے دوران چین سے 20 کروڑ 2 لاکھ اور جاپان سے 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، اسی عرصے کے دوران دیگر نمایاں ممالک میں سوئٹزرلینڈ (10 کروڑ 60 لاکھ)، متحدہ عرب امارات (8 کروڑ 30 لاکھ) شامل ہیں، تاہم آسٹریلیا کے لیے 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا خالص اخراج ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کو ملک میں زیادہ ایف ڈی آئی کی امید نظر نہیں آرہی کیونکہ ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کی صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سربراہی میں حکمراں اتحاد کے ایک نمایاں وزیر نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے جس کی وجہ سے نقصان دہ اشارہ دنیا کو گیا۔پاکستان نے ڈیفالٹ کا اعلان نہیں کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کسی غیر ملکی بینک یا ملک کو ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف شیخ...
لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار...
جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ کے بعض لوگ کمزور نہیں کرتے سیاستدان بھی...
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کے بعض لوگ کمزور...
سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد...
قومی اسمبلی، قبائلی ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا ایوان سے...
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی...
بھارت، مدھیہ پردیش میں مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی
بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ رات ہندوتوا دہشت گردوںنے نماز تراویح کے دوران مسلمانوں پر پتھرائو کرکے کئی نمازیوں کو زخمی...