لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی بیرون ملک اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہماری اپنے ملک کے خلاف کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے اورسوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاہیے ،سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اور ہمیں اس کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب بھی کسی دوسرے ملک جاتی ہوں تو میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ خود کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر پیش کروں ۔بعض ممالک میں ہمارے خلاف منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے اس لئے ہمیں اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ذہنی طور پر تیاررہنا چاہیے ۔ اس کے ساتھ دنیا کے بہت سے ممالک جہاں کے باشندے پاکستان کے بارے میں انتہائی مثبت تاثرات رکھتے ہیں اور وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے قربانیوں کے معترف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اس لئے اسے منفی سر گرمیوں کیلئے استعمال میں لانے کی بجائے اس کا مثبت اوردرست استعمال کرنا چاہیے اورخصوصی طو رپر اس کا اچھے کاموں کی ستائش اور آگاہی کیلئے استعمال ہونا چاہیے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم بڑی اثر رکھتی ہے ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...