راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے سانحہ 9 مئی یوم شدید مذمت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سیاہ دن سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی، اس روز جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا گیا، شرپسند عناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں پر توڑ پھوڑ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسند عناصر کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، مسلح افواج نیانتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور تخریب کاروں، سرغنوں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی گھنانی سازش کو ناکام بنا دیا۔انہوںنے کہاکہ قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہو کر اس سازش کے منصوبہ ساز، سہولت کاروں اور اس پر عمل کرنے والوں نے مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی ایک مذموم مہم شروع کر دی تاکہ بیانیے کو اپنے فائدے کے لیے موڑ دیا جائے اور الزام ریاستی اداروں پر ڈالا جائے، یہی وجہ ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور عمل درآمد کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں ملک کے قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی اس طرح کے غیر ضروری اقدام کے ذریعے ہمارے ہیروز کی یادگاروں اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کرے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلانا تھا، شرپسند عناصر کا مقصد عوام، مسلح افواج کے درمیان تصادم اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا،ان کے مطابق آج پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں، ہمارے شہدا اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آئیے آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کرنے اور اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...