اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں ملاقات دو طرفہ تعلقات ،کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔وزیر خارجہ نے اپنے دورہ جاپان کے دوران جاپان کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور دیگر قیادت سے ہونے والی خوشگوار ملاقاتوں کا تذکرہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین گہرے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کو ہیں ،کرونا وبا کے دوران ،جاپان کی طرف سے فراہم کردہ معاونت پر جاپانی حکومت اور قیادت کے شکرگزار ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین زراعت، صنعت و حرفت، کم قیمت گھروں کی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ سمیت بہت سے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کر دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، موثر جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریگا ۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور جاپان کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ فروغ کی ضرورت پر زور دیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، سیاحت کے فروغ کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے ،پاکستان میں بدھ مت کے اہم مذہبی مقامات پر حاضری کیلئے تشریف لانے والے جاپانی سیاحوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کریں گے ۔جاپانی سفیر نے افغانستان میں قیام امن سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی طرف کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، پاکستان اور جاپان کے مابین، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...