پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ محدود وسائل میں امن و امان کے قیام کیلئے ایف سی کی قربانیاں اور خدمات قابل ستائش ہیں،،ایف سی شہداء پیکج میں بھی اضافہ کیا جائیگا،درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،اپنے لہو سے امن کے دئیے جلانے والے شہداء کی یاد قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد فرنٹیئر کانسٹبلری ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ایف سی کے جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے وفاقی وزیر برائے داخلہ کو سلامی پیش کی۔وفاقی وزیر برائے داخلہ نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کی بلند درجات کیلئے دعا کی۔فرنٹیئر کانسٹبلری کے حوالے سے کمانڈنٹ معظم جا انصاری نے بریفننگ دی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایف سی کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ محدود وسائل میں امن و امان کے قیام کیلئے ایف سی کی قربانیاں اور خدمات قابل ستائش ہیں،ایف سی شہداء پیکج میں بھی اضافہ کیا جائیگا،درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپنے لہو سے امن کے دئیے جلانے والے شہداء کی یاد قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں فرنٹیئر کانسٹبلری کے مسائل حل کریں گے،ایف سی کے نڈر جوانوں نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ کمانڈ ایف سی معظم جا انصاری نے کہاکہ وزیر داخلہ کی آمد سے ایف سی جوانوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں جیلوں اور فارن دفاتر کی سیکورٹی کی خدمات بھی ایف سی انجام دے رہی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...