اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ آئین پاکستان بھی غیر مسلم آبادی اور انکی عبادتگاہوں کی حفاظت پر زور دیتا ہے،کرک میں کچھ لوگ ایک مندر کو گرانے کی سازش کر رہے ہیں جسکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اسلام اور آئین پاکستان غیر مسلم اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کی اجازت دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ معاملے کے پر امن حل کیلئے وزارت مذہبی امور علاقے کے مذہبی رہنماوں سے رابطے میں ہے،کرک کی ہندو کمیٹی کے مندر سے ملحقہ جگہ خرید کر توسیع کرنے پر مقامی آبادی مشتعل ہوئی تھی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ کرک انتظامیہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر رہی ہے، مقامی ہندو بھی پرامن رہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور ،وزیر زادہ، روی کمار، ایم پی اے، سابقہ ایم این اے مولانا شاہ عبد العزیز کے ذریعے معاملات کو حل کیا جا رہا ہیے۔انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی اقلیتوں کے مقدس مقامات اور عبادتگاہیں گرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،یہ واقع پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے اور پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے خلاف سازش اور ناقابل برداشت ہے،
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...