اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری، قائم مقام ایم ڈی سمیت 6 تعیناتیوں کے خلاف درخواستوں پر فریقین کونوٹس جاری کر دیئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاء آصف گجر اور شکیل عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی وی کے جانب سے وکیل محمد حماد جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں تعیناتی کا طریقہ کار واضح ہے۔ چیئر مین پی ٹی وی نے کہاکہ درخواست میں کہا گیا کہ تعیناتی کے لیے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا، وفاقی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کس کو تعینات کرے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی وی کے وکیل سے استفسار کیاکہ جس کیس کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس میں عمر کی حد کیا ہے؟ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح کہا ہوا ہے تو پھر آپ کیسے کر سکتے ہیں؟ ۔وکیل چیئرمین پی ٹی وی نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ریکارڈ دیکھنے کے لیے کل تک کا وقت دیں۔ عدالت نے وکیل چیئر مین پی ٹی وی کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کو چھوڑیں آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں۔ وکیل چیئر مین پی ٹی وی نے کہا کہ کمپنیز آرڈیننس کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیرمین کی تعیناتی کی ہے۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ چیئرمین پی ٹی وی کی سمری وفاقی حکومت کو جب بھیجی تو اس میں کیا لکھا ہے؟ وکیل چیئر پی ٹی وی نے کہاکہ چیرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کی ایک سمری پہلے گئی اور پھر دوسری سمری بعد میں بھیجی گئی۔عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت اٹارنی جنرل اف پاکستان خالد جاوید خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے سیکرٹری وزارتِ اطلاعات کو نمائندہ افسر مقرر کرنے کی ہدایت کی ،عدالت نے کیس کی سماعت 14 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...