لاہور( این این آئی)نامورگلوکارہ نصیبو لعل نے کہا ہے کہ جس کو خداکی ذات عزت سے نوازے اسے کوئی کم کرسکتا ہے اور نہ چھین سکتا ہے ، عزت اور شہرت اوپر والے کی عنایت ہے اور اس کے فیصلوں کو کوئی نہیں بدل سکتا ۔ایک انٹر ویو میں نصیبو لعل نے کہا کہ بلاو وجہ تنقید کرنے والوں پر کبھی توجہ نہیں دی کیونکہ تنقید کرنے والے آپ کو سوائے دکھ کے کچھ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا گاناگانا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ،اس گانے کی مقبولیت سے تنقید کرنے والوںکوخودہی جواب مل گیا ہے ۔گلوکارہ نے کہا کہ انتہائی سادہ طبیعت کی مالک ہوں اور عاجزی کی وجہ سے خدا کی ذات نے مجھے عزت اور شہرت سے نوازاہے ، میری شخصیت میں بناوٹ نام کی کوئی چیز نہیں، میں جیسی ہوں خود کو ایسا ہی ظاہر کرتی ہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...