لاہور (این این آئی) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کے مقابلے میں ہمارے ڈراموں میں معاشرے کی اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا ہے ،ایک وقت تھا کہ پی ٹی وی کے ڈراموں کو کوئی ثانی نہیں تھا مگر آج نجی شعبے میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریلز میں بہترین کردار نبھا چکی ہوں لیکن مزید بہتر سے بہتر کام کرنے کی جستجو ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے بہت سارا کام کرنا ہے اور مجھے اپنی اداکاری کے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں جسے میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں ۔اداکارہ نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میڈیا کی ایک شکل ہے ،ہمارے ڈرامو ں میں اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا ہے جس سے معاشرے کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...