ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کاجول معروف ڈائریکٹر سوپرن ورما کی ہدایت کاری میں بننے جارہی ویب سیریز میں پہلی بار اپنے جلوے بکھیریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کاجول بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد اب ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ سوپرن ورما کی ویب سیریز میں اداکارہ کا ڈیبیو ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ میں کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، یہ سیریز اسٹریمنگ پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ سیریز میں نئی دور کی مضبوط خاتون کا کردار نبھائیں گی۔ویب سیریز میں سیاست اور جرائم کا بھی تڑکا ہوگا جبکہ اسے پروڈکشن کمپنی بنیجے ایشیا پروڈیوس کرے گی۔ پروجیکٹ اگلے سال ریلیز ہوگی۔ کاجول کے مداحوں کو انہیں پہلی بار ویب سیریز میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...