سندھ اور بلوچستان میں سیلابی پانی ذخیرہ کرنے ، ڈیلے ایکشن ڈیم بنانے کی ضرورت ہے ، عارف علوی

0
176

ملتان(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں ڈیلے ایکشن ڈیم اورآبی ذخائربنانے کی ضرورت ہے تاکہ سیلابی پانی کو ذخیرہ کیاجاسکے اوربوقت ضرورت استعمال میں لایاجاسکے ،سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے کسانوں کے نقصان کے ازالے کیلئے مستقبل میں فصلوں کی انشورنس کوفروغ دینے کی ضرورت ہے،ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں غیرمعمولی پانی آنے سے انسانوں ، مویشیوں ،عمارتوں اور انفراسٹرکچرکوبہت زیادہ نقصان پہنچایا، سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی اور تمام صوبے اس صورتحال سے یکساں متاثرہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح ڈیرہ غازی خان میں فلڈریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پرمتاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت عارف علوی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی اورکہاکہ انتظامیہ آپ کی دیکھ بھال کررہی ہے اور حکومت کو آپ سے لاتعلق نہیں اور اسے آپ کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے ۔ اس موقع پرمتاثرین نے صدر مملکت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بوائے سکاٹس اورگرلزگائیڈزتنظیموں کوفعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں حکومت ،فوج اورعوام کی مدد سے ایسی آفات کامقابلہ کرسکیں ۔عارف علوی نے سیلاب متاثرین سے کہاکہ پہلے مرحلے میں ہمارے لیے انسانی جانیں بچانا زیادہ اہم تھا سوانتظامیہ نے بھرپوراندازمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کاکام کیا،اس کے بعد اب ہم بحالی کاعمل شروع کررہے ہیں ۔صدر ڈاکٹرعارف علوی نے انتظامیہ کوہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع وبائی امراض سے بچنے کے لئے پیشگی انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے محکمہ موسمیات کے نظام کو مزید بہتربنانے کی ضرورت پربھی زوردیاتاکہ اس طرح کی آفات کی پیشگی اطلاع ملنے سے انتظامیہ بہترطورپرتیارہو