ممبئی (این این آئی)بھارتی معروف سینئر اداکار عامر خان کے بعد اب نوجوان جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی مشکل سے دو چارہوگئی ۔بھارتی سوشل میڈیا پر عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کیخلاف مہم، بائیکاٹ اور نفرت انگیز پوسٹس پھیلا کر اسے مکمل طور پر ناکام بنانے کے بعد اب بھارتی صارفین عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور کی فلم براہماسترا کو فلاپ کرانے پر تل گئے ہیں۔فلم گنگو بائی، شادی اور ماں بننے کی خبر کے بعد شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت سخت مشکل کا شکار ہیں، جہاں سوشل میڈیا صارفین کو عالیہ کے شوہر، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے رویئے سے اختلافات ہیں اب وہیں ایک عالیہ بھٹ کا بیان ان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین بائیکاٹ براہماسترا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اس فلم کے خلاف مہم سمیت عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو بھی آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جس کے بعد رواں ماہ 9ستمبر کو ریلیز کی جانے والی عالیہ اور رنبیر کی فلم براہماسترا نمائش سے قبل ہی مشکل میں پڑ گئی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...