ارطغرل پاکستان پہنچ گئے،تصاویر بھی جاری

0
340

اسلام آباد (این این آئی)ترک ڈرامہ ارطغرل کے مرکزی اداکار /ہیرو التان دزیاتن المعروف دریلس ارطغرل پاکستان پہنچ گئے۔ ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ نے تصدیق کی کہ التان دزیاتن پاکستان کے مختصر دورے پر لاہور پہنچے ہیں،التان دزیاتن ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان ائے ہیں۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق آئیں ہم سب مل کر ان کا استقبال کریں۔ترکی میں پاکستانی سفارت خانہ نے التان دزیاتن کی تصاویر بھی جاری کر دیں