آئی ٹی ایکسپورٹ کا حجم 2 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا، امین الحق

0
119

اسلام آباد (این این آئی)آئی ٹی ایکسپورٹ کا حجم 2 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے اپنے بیان میں کہاکہ یکم جولائی 2021 تا 30 مئی 2022 تک آئی ٹی ایکسپورٹ میں 25 اعشاریہ چار پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ کا حجم ایک ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھا۔ انہوں نے کہاکہ مئی 2022 کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ کا حجم 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا، وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی ایکسپورٹ کو ریکارڈ سطح پر لے جانے کیلئے اقدامات کررہے۔ سید امین الحق نے کہاکہ آئی ٹی انڈسٹری کو دیئے گئے ٹیکس ریلیف کا نفاذ ہونے ہونے سے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے تاہم آئی ٹی سیکٹر سے خاطر خواہ نتائج کیلئے ٹیلی کام سیکٹرز کو ریلیف دینا ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسز کا نفاذ کم نہیں کیا گیا تو اس کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر بھی بری طرح متاثر ہوگا