گوگل، فیس بک اور ٹویٹر کے سربراہوں کو سمن جاری کر دئیے گئے

0
267

واشنگٹن (این این آئی) امریکی سینیٹ کی کامرس کمیٹی نے سوشل میڈیا کے معتبر ناموں مارک زکربرگ، سندر پچائجی اور جیک ڈورسی کو سوال جواب کیلئے طلب کر لیا ہے۔فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے سرابرہوں سے ان کی کمپنیوں کی پالیسیوں اور مختلف قسم کے مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر اور ان کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔امریکی سینیٹ کی جانب سے طلبی پر ان شخصیات سے ان کو حاصل قانونی تحفظ بارے بھی پوچھ گچھ ہو سکتی ہے