لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں 27جنوری سے کوویڈ پابندیاں نرم ہوجائیں گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاکہ کسی بھی جگہ ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا، گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی واپس لے لی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض اجتماعات میں کوویڈ پاسز دکھانے کی شرط بھی ختم ہوجائے گی۔ بورس جانسن نے کہا کہ جمعہ سے سیکنڈری اسکول کلاس رومز میں ماسک پہننا بھی لازمی نہیں رہے گا۔ کوویڈ کا مثبت نتیجے والے افراد کو آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی۔ لیبر رہنما سر کئیر اسٹارمر کا کہناتھا کہ پلان بی میں نرمی سائنسی شواہد کے مطابق ہے تو حمایت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پلان بی کی پابندیاں دسمبر میں اومی کرون کیسز بڑھنے پر متعارف کرائی گئی تھیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...