اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے فوجداری قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز فوجداری قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔قوانین میں تبدیلیوں کے بعد اب ایس ایچ او بننے کے لیے بی اے کی ڈگری لازم ہوگی ، 9 ماہ میں مقدمات کا فیصلہ ضروری کرنا ہوگا اور اگر نہ ہوا تو متعلقہ جج ہائی کورٹ کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔اس کے علاوہ ملک بھر کے تھانوں کو اسٹیشنری، ٹرانسپورٹ اور ضروری اخراجات کے لیے سرکار سے خرچہ ملے گا جبکہ عام جرائم کی سزا 5 سال سے کم کر کے 6 ماہ تک کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ قوانین میں تبدیلیوں کے بعد موبائل فوٹیج،تصاویر، آواز کی ریکارڈنگ اور ماڈرن ڈیوائسز کو بطور شہادت تسلیم کیا جا سکے گا۔یہ ترامیم آئندہ ہفتے منظوری کے لیے کابینہ میں جبکہ امکان ہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔