برطانوی وزیراعظم نے اپنی 56 ویں سالگرہ پر بھی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں

0
259

لندن (این این آئی)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اپنی 56 ویں سالگرہ پر بھی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق انڈور تقریبات پر پابندی کے دنوں میں ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ کے کیبنٹ روم میں 30 مہمانوں کے ساتھ جشن منایا گیا۔واضح رہے کہ بورس جانسن نے اسی روز اسکول کے دورے میں سماجی فاصلے کا پیغام دیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کئیر اسٹارمر نے بورس جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جو قوانین بناتے ہیں وہ خود ان پر عمل نہیں کرتے۔علاوہ ازیں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سفری قوانین میں نرمی کا مطلب ان کا ملک مسافروں اور بزنس کیلئے کھلا ہوا ہے۔