جلد پاکستان آ کر اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع کرونگا’عابد کاشمیری

0
218

لاہور ( این این آئی)سینئر اداکار عابد کاشمیری نے کہا ہے کہ میں جلد پاکستان واپس آ کر دوبارہ سے اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع کروں گا۔عابد کاشمیری ان دنوں اپنے بیٹے کے پاس امریکہ میں مقیم ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی روز مرہ کی زندگی بالکل مختلف ہے ، پاکستان میں ہم نوابوں کی طرح زندگی بسر کر تے ہیں جبکہ یہاں پر ہر شخص اپنا کام خود اپنے ہاتھوں سے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے وطن کی یاد بہت شدت سے آتی ہے اور بہت جلد پاکستان آکر اسٹیج ڈراموں کا سلسلہ شروع کروں گا ۔