افغانستان کے فنڈز فی الحال جاری نہیں کیے جا سکتے،امریکا

0
309

واشنگٹن(این این آئی)ایک سینئر امریکی عہدیدارنے کہاہے کہ بائیڈن انتظامیہ اب بھی افغانستان کے لیے مختص کیے گئے سات بلین ڈالر کا نصف حصہ طویل عدالتی کارروائی کے سبب جاری نہیں کر سکتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر سے متعلق صحافیوں کو ایک حالیہ بریفنگ میں بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بھی اس قانونی مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عدالتی طریقہ کار کے مطابق پیروی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں عدالتی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے اس لیے ہمیں اس رقم کا کوئی بھی حصہ منتقل کرنے میں کم از کم کئی مہینے لگیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس لیے رقم کے تخمینے اور اس کے استعمال سے قطع نظر یہ رقم اگلے چند مہینوں میں دستیاب نہیں ہوسکے گی۔