اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 فیصد زائد اضافہ عوام دشمن حکومت ہی کر سکتی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے کے ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے سے پہلے کیا ظالم حکمرانوں کو عوام پر رحم نہیں آیا؟ ،ایک ہی وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 فیصد زائد اضافہ عوام دشمن حکومت ہی کر سکتی ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ 3 سال میں انہوں نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 65 روپے کا اضافہ کیا ہے، جب تک یہ مسلط رہے گے ہر 15 دن بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ شیری رحمن نے کہاکہ اس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کے لانگ میں ہر شہری کا شامل ہونا اب لازم ہو گیا ہے، ان کا گھر جانا ہی اب عوام اور ملک کے مفاد میں ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...