لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کے ترجمانوں کو دوسروں پر الزام لگاتے ہوئے آخر کیوں شرم نہیں آتی ،حکومت کے لوگوں پر عوام کے پیسے کھانا ختم ہے ،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں اربوں کی دیہاڑیاں لگانے والے آج بھی کپتان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو سرکاری افسروں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،زلفی بخاری،شیخ رشیداور غلام سرور خان عمران خان کی مقدس گائے ہیں،راولپنڈی رنگ روڈ واحد منصوبہ ہے جس کے شروع ہونے سے پہلے ہی اربوں روپے کمالیے گئے ،بنی گالہ اینڈ کمپنی کی چھتری کے نیچے کھائو،پیو اور ہضم کرو آپ کو نیب،ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ اصل میں مافیاز کی جائے پناہ ہے ،عمران خان کی سرپرستی میں ہر سیاسی بونا مال جمع کرنے میں لگا ہے ،پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے سکینڈلز پر ہاتھ ڈالتے چیئر مین نیب کے پر جلتے ہیں،ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں،تحریک انصاف کا منشور کرپشن بچائواور شور مچائوبن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خوف نے عمران خان کا سکھ چین برباد کردیا ہے،عمران خان اور اس کے چمچے شہبازشریف فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...