حکومت نے ہسپتالوں کے ضروری سامان پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ہے،شیری رحمن

0
292

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا کے دوران ہسپتالوں کے ضروری سامان بشمول آلات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ہے جس سے کمزور طبقہ شدید متاثر ہوگا،صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مہنگائی کا سونامی آئیگا۔ایک ٹوئٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے کرونا کے دوران ہسپتالوں کے ضروری سامان بشمول آلات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مہنگائی کا سونامی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی سپلائی پر ٹیکس سے ملک کے زیادہ کمزور طبقے متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس سے ہسپتالوں کی آپریشنل لاگت اور علاج معالجہ شدید متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے چھٹے شیڈول سے اندراج نمبر 52ـA کے اخراج نے صحت کے شعبے کا پورا منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی سپلائی پر بھی حکومت اب سیلز ٹیکس کی وصولی کرے گی جس سے اعلاج کی لاگت میں شدید اضافہ ہوگا۔ شیری رحمن نے کہا کہ اس تباہی کو نام نہاد صحت کارڈ بھی نہیں روک سکے گا۔